qریاستی اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ‘ ارباب فاروق

لله*اداروں کی بد نامی کرنے والوں کے خلاف فوری سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ‘ رہنماء جمعیت علمائے اسلام ۵اپنی ناکامی و نا اہلی چھپانے کے لئے اداروں پر الزامات لگانا افسوسناک ہے ‘ اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں سے خطاب

اتوار 26 جون 2022 19:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء و سابق امیدوار پی کے 75 ارباب فاروق جان نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اداروں پر الزامات لگانا افسوسناک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ بیت النصر میں مختلف علاقوں سے آئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں عظمت خان ماشو گگر ‘ فیصل خان سواتی پھاٹک ‘ ارباب مشال خان ‘ ارباب مصور خان ‘ میاں یاسین زیب خان ‘ قاضی اسفندیار ‘ ارباب شفیق جان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ارباب فاروق جان نے کہا کہ ملک میں بڑی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا ہے عوام اور تمام سیاسی جماعتیں افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کسی صورت ملکی سالمیت اور استحکام پر سمجھوتہ نہیں چاہتے ملکی اداروں کی بد نامی کرنے والوں کے خلاف فوری سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت نے معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے جس کے باعث آج تاجروں اور عوام کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور جہاں کہیں بھی تاجروں کو مشکلات درپیش ہوں اس کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کی ذمہ دار سابقہ نا اہل و نالائق حکومت ہے موجودہ اتحادی حکومت معیشت مستحکم کرنے کے لئے صنعتکاروں و تاجروں کے ساتھ ملکر معاشی پالیسی بنائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کے استحکام کیلئے پالیسی بنانے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں کیونکہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس کی ترقی کیلئے اقدامات کرنا ہم پر لازم ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں