وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے سید جواد حسین کاظمی کو اعزازی کوارڈینیٹر (پشاور ریجن) نامزد کردیا گیا

اتوار 26 جون 2022 19:15

]پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) وفاقی ٹیکس محتسب جناب ڈاکٹر آصف محمود جاہ (ستارہ امتیاز و ہلالِ امتیاز) کی جانب سے بزنس کمیونٹی خیبر پختونخواہ کے ترجمان اور ہر دلعزیز شخصیت سید جواد حسین کاظمی کو اعزازی کوارڈینیٹر برائے وفاقی ٹیکس محتسب نامزد کردیا اس موقع پر سید جواد حسین کاظمی نے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی ٹیکس محتسب کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ریجنل چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کی مشاورت سے تاجر برادری اور وفاقی ادارے کے درمیان مؤثر رابطے کا کردار ادا کرینگے تاکہ بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات اور ٹیکس کے مسائل کو بروقت حل کروایا جاسکے۔

(جاری ہے)

سید جواد حسین کاظمی نے ڈاکٹر آصف محمود جاہ صاحب کی جانب سے بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لینے اور اُن کے نمائندگان کو وفاقی ادارے میں نامزد کرنے کو احسن اقدام قرار دیا اور کہا کہ تمام وفاقی و صوبائی حکومتی ادارے ڈاکٹر آصف محمود جاہ صاحب کی پیروی کرتے ہوئے تاجر برادری کے حقیقی نمائندگان کواعتماد میں لے کر پالیسیاں مرتب کریں تاکہ تاجر برادری کی مشکلات کو کم لرکے ملکی معیشیت کوحقیقی ترقی کی جانب گامزن کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں