ئ* ایس ایس پی آپریشنز لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے مختلف چرچز کا دورہ

ہ*چرچز سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دیں

اتوار 26 جون 2022 19:15

خ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) ایس ایس پی آپریشنز لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے مختلف چرچز کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر ایس پی سٹی عتیق شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، ایس ایس پی آپریشنز نے چرچز سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دیئے ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے میسحی راہنماوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ اقلیتوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے شہر میں واقع چرچز کی سکیورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات سے بھی ان کو آگاہ کیا ۔

ایس ایس پی آپریشنز لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے بعد ازاں پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور کیمروں کے ذریعے مختلف بازاروں، شاہراہوں کی مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا، انہوں نے پولیس گاڑیوں میں لگے ٹریکرز کے زریعے لوکیشنز بھی معلوم کئے اور ہمہ وقت گشت کرتے ہوئے جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز نے کنٹرول روم سے کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ، موثر گشت اور مشکوک عناصر کی نگرانی کو مزید بہتر بنانے کی سختی سے تاکید کی۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کیا کہ شہر کے تمام اہم اور حساس مقامات پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں تاہم مزید کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری ہے جس کے تحت مجموعی طور پر 700 کیمرے نصب ہونگے، انہوں نے مزید کہا کہ کیمروں کی تنصیب کا عمل تیز کر دیا گیا جس پر کام جاری ہے جس سے شہر کا مانیٹرنگ نظام مزید بہتر ہو گا اور مشکوک و جرائم پیشہ عناصر سے زیادہ بہتر انداز میں نبرد آزما ہو سکیں گی ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس کنٹرول 15 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی کالز پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے تاہم پولیس ریسپانس ٹائمنگ کو مزید بہتر بنانے کی خاطر اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں