خیبرپختونخوا نرسز ایسوسی ایشن کی صدر سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں

نرس مریم امبرین سوات میں ورکشاپ میں شرکت کے بعد سیر کے لیے بحرین ویلی گئی تھیں

بدھ 29 جون 2022 23:03

خیبرپختونخوا نرسز ایسوسی ایشن کی صدر سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) پشاور نرسز ایسوسی ایشن کی صدر بحرین میں سیلفی لینے کے دوران دریا کے تیز بہاؤ کی نذر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا نرسنگ ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری انور سلطانہ نے بتایا کہ نرس مریم امبرین سوات میں ورکشاپ میں شرکت کے بعد سیر کے لیے بحرین ویلی گئی تھیں تاہم سیلفی لینے کا شوق انہیں دریا میں لے ڈوبا، بعدازاں دریا سے مریم کی لاش ملی۔انور سلطانہ نے کہا کہ مریم امبرین نے کووڈ کے دوران گراں قدر خدمات سرانجام دی تھیں، نرسز شعبے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں