ترجمان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا چمتار پولیس چوکی پر دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت

جمعرات 7 جولائی 2022 20:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2022ء) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان ظاہر شاہ طورو نے مردان میں چمتار پولیس چوکی پر دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

ایک بیان میں تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی ادارے ہر وقت چوکس رہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک کے عوام دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں اور اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے قوم کا عزم متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں