آفتاب احمد خان شیرپائو کی مردان پولیس چوکی پر بم دھماکہ کی شدید مذمت

جمعرات 7 جولائی 2022 21:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2022ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائونے مردان پولیس چوکی پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے دھماکہ میں پولیس اہلکار کی شہادت اور درجنوں زخمی ہونے پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور بگڑتی ہوئی سیکورٹی صورتحال پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کو ٹارگٹ کرناانتہائی گھنائونا فعل ہے اور حکمران اس واقعہ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے امن و امان کے پائیدار قیام کو یقینی بنائے۔انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اورزخمی ہونے والے افرادکی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مالی داد رسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی یقےنی بنائی جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں