سنگل کریکولم ایکٹ نفاذ ‘ صوبہ بھر میں انسپکشن ڈرائیو پروگرام شروع

اتھارٹی کی ٹیمیں رجسٹریشن اور تجدید سمیت ہلکا بستا اور سنگل کریکولم ایکٹ کے نفاذ کیلئے آگاہی سیشن منعقد کر رہی ہے‘ کبیر آفریدی

جمعرات 11 اگست 2022 22:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کی خصوصی ہدایات پر پی ایس آر اے نے سکولوں کی رجسٹریشن,تجدید سمیت ہلکا بستا اور سنگل کریکولم ایکٹ 2020 کے نفاذ کے لئے صوبہ بھر میں انسپکشن ڈرائیو پروگرام شروع کیا ہے،مہم کے دوران اتھارٹی کی ٹیمیں رجسٹریشن اور تجدید سمیت ہلکا بستا اور سنگل کریکولم ایکٹ کے نفاذ کے لئے آگاہی سیشن منعقد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں ملاکنڈ ریجن کے لئے منعقدہ پانچ روزہ پروگرم گزشتہ روز اختتام پزیر ہوا جس میں سات سو سے زائد سکولوں کی رجسٹریشن،تجدید اور اپ گریڈیشن عمل میں لائی گئی،تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کی خصوصی ہدایات اور منیجنگ ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا کبیر آفریدی کے زیر نگرانی سکولوں کی رجسٹریش، اپ گریڈیشن اور تجدید کے لئے ضلع سوات،ملاکنڈ،دیر اپر،دیر لور،بونیر،شانگلہ اور باجوڑ میں منعقدہ پانچ روزہ مہم اختتام پزیر ہوگیا مہم میں443 سکولوں کی تجدید،98 کی آپ گریڈیشن جبکہ سو سے زائد سکولوں کی رجسٹریشن کا کام مکمل کیا گیا، مہم کے دوران ضلع سوات میں 246 سکولوں کی تجدید،50 کی اپ گریڈیشن اور 43 سکولوں کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی اسی طرح ملاکنڈ میں 70 سکولوں کی تجدید، 13 کی اپ گریڈیشن جبکہ 10 سکولوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی،ضلع دیر لور میں 73 سکولوں کی تجدید، 10 کی اپ گریڈیشن اور 6 نئے سکولوں کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی،تاہم دیر اپر میں بھی 13 سکولوں کی تجدید،4 کی اپ گریڈیشن جبکہ 5 سکولوں کی رجسٹریشن کی گئی، ضلع بونیر میں مہم کے دوران 15 سکولوں کی تجدید،6کی اپ گریڈیشن اور سات کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی،ضلع شانگلہ میں انسپکشن مہم کے دوران 16 سکولوں کی تجدید،،10 سکولوں کی آپ گریڈیشن جبکہ دو سکولوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی،ضلع باجوڑ میں 11سجوکوں کی رینول،6 سکولوں کی اپ گریڈیشن جبکہ پانچ کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں