صوبائی دارلحکومت پشاور میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

جمعرات 11 اگست 2022 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا گزشتہ دو روز سے درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں تھا تاہم بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا جبکہ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کاامکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے چند بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ چترال،دیر،مانسہرہ،سوات،مردان اور ایبٹ آبادمیں بھی بارش کاامکان ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں