نامعلوم ملزما ن نے گھر کے اندر خاتون کو فائر نگ کر کے قتل کر دیا

پیر 15 اگست 2022 22:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) متنی پولیس سٹیشن کی حدود میں گھر کے اندر خاتون کو نامعلوم ملزما ن نے فائر نگ کر کے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مد عی یو سف خان ولد گل قو م مستو رنی خیل عمر 50سال سکنہ متنی نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ اسی دوران فائر نگ کی آواز سنا ئی دی جب وہ اٹھا تو اسکی بیو ی مسما بر ینہ عمر 48سال چار پا ئی میں قتل شدہ پڑی تھی جسکو نامعلوم مسلح افراد فائر نگ کر کے قتل کرکے فرار ہو گئے تھے ۔ پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور شواہد اکھٹے کر کے تحقیقا ت شروع کر دی اور نامعلوم ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں