اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والا رہزن گرفتار

پیر 15 اگست 2022 22:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) تھانہ رحمان بابا پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم اور گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق پاڑہ چنار سے ہے جو رنگ روڈ اور اطراف کے علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہے، ملزم شہریوں سے قیمتی موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاءچھین کر اونے پونے داموں فروخت کرتا تھا ، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جس کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی موبائل اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں