نو منشیات فروش گرفتار، 15کلو گرام سے زائد چرس، ایک کلو گرام آئس برآمد

پیر 15 اگست 2022 22:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) پشاور پولیس نے حیات آباد، اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں سرگرم منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے9 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان مخصوص گاہکوں کو آئس اور چرس کی سپلائی میں ملوث ہیں جن کو خفیہ اطلاعات پر ہونے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 15کلو گرام سے زائد چرس اور ایک کلو گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں