محکمہ مواصلات وتعمیرات کے فوت شدہ ملازمین کے بچوں میں تعیناتیوں کے لیٹرز تقسیم

پیر 15 اگست 2022 23:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے محکمہ مواصلات وتعمیرات ریاض خان نے پیر کے روز ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں محکمہ مواصلات وتعمیرات کے فوت شدہ ملازمین کے بچوں میں تعیناتیوں کے لیٹرز تقسیم کئے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ مرحوم ملازمین کے بچوں میں لیٹرز سن کوٹہ کے تحت تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 21 لیٹرز تقسیم کئے گئے جبکہ فوت شدہ ملازمین کے باقی ورثا کو بھی جلد ملازمتیں دی جائیگی ریاض خان نے کہا کہ محکمے کے لئے وفات شدہ ملازمین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ا نھوں نے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت نے ملازمین کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں انھوں نے نو تعینات ملازمین پر زور دیا کہ خلوص دل اور لگن کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیکر سرکاری امور کی انجام دہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں