اے این پی رہنما الف خان پر تشدد کا الزام، اقبال وزیر پر مقدمہ درج

اتوار 16 جون 2024 20:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما الف خان کی مدعیت میں ایم پی اے اقبال وزیر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔درج ایف آئی آر کے مطابق الف خان نے الزام عائد کیا ہے کہ رکنِ صوبائی اسمبلی نے 10 سے زیادہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا، گاڑی میں میرے 2 بچے بھی تھے، ٹکر سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

اس معاملے کی درج ہونے والی ایف آئی آر میں لکھوایا گیا ہے کہ واردات کے دوران 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے ایم پی اے سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔خیبر پختون خوا کے رکنِ اسمبلی اقبال وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الف خان سے کوئی ذاتی رنجش نہیں، معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔اقبال وزیر نے کہا کہ غلط فہمی پر واقعہ پیش آیا، معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں