آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے عید الضحٰی کی نماز اپنے گاؤں شیرپاؤ چارسدہ میں ادا کی

پیر 17 جون 2024 10:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے عید الضحی کی نماز اپنے گاؤں شیرپاؤ چارسدہ میں ادا کی۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر خان شیرپاؤ اور دیگر نے بھی نماز عید ادا کی۔اس موقع پر ملکی سلامتی اور عوام کی خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔نماز عید کے بعد آفتاب شیرپاؤ لوگوں سے ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں