پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ممبرنعیم حیدر پنجوتہ نے راہداری ضمانت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پیر 16 ستمبر 2024 22:08

پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ممبرنعیم حیدر پنجوتہ نے راہداری ضمانت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2024ء) پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ممبر نعیم حیدر پنجوتہ نے راہداری ضمانت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیادائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر مجھ پر مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اور پارٹی رہنماں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں درخواست گزار پر الزام لگایا گیا کہ پولیس پر حملہ کیا ہے۔ ہم عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، راہداری ضمانت دی جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں