پشاور ،تھانہ شاہ قبول پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

جمعہ 18 اپریل 2025 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) ایس پی سٹی ڈویژن خالد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل امتیاز عالم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول حشمت خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ دو مختلف کارروائیوں کے دوران لین دین کے تنازعہ پر ڈرانے دھمکانے کی خاطر ہوائی فائرنگ اور آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک علاقہ موسی زئی اور دوسرا اندرون شہر ٹھنڈا کوہی کا رہائشی ہے، ملزم فرہاد نے لین دین کے تنازعہ پر مدعی سید حبیب پر ڈرانے اور دھمکانے کی خاطر ہوائی فائرنگ کی، اسی طرح اندرون شہر مخصوص گاہکوں کو آئس فراہم کرنے میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے قبضے سے آدھا کلو گرام آئس، ایک عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی کرلئے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں