حیات آباد میں خاصہ دار فورس کے حوالدار سے گاڑی چھین لی گئی مزاحمت پر چوکیدار زخمی

اتوار 14 فروری 2016 14:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) پشاورکے پوش علاقہ حیات آباد میں خاصہ دار فورس کے حوالدار سے گاڑی چھین لی گئی مزاحمت پر حوالدار کو تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حیات آباد میں نامعلوم ملزمان نے لنڈی کوتل میں تعینات خاصہ دار فورس کے حوالدار پر حملہ کیا حملہ آوروں نے تیزدار آلے سے حوالدار خان الدین کو زخمی بھی کیا اورگاڑی چھین کر فرارہوگئے۔زخمی حوالدارکو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا ہے۔ جہاں اسے طبی امداددی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں