ملک بھر میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 2لاکھ 16ہزار 483ہو گئی

اتوار 26 فروری 2017 17:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء)ملک بھر میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 2لاکھ 16ہزار 483ہو گئی ہے ۔ آبادی کے تناسب میں پاکستان میں دو لاکھ سے زائد ڈاکٹرز ایک لا کھ اسی ہزار سے زائد ڈینٹسٹ اور دس لاکھ سے زائد نرسوں کی کمی ہیں ۔ پی ایم ڈی سی کے ریکارڈ کے مطابق اکتیس دسمبر 2016تک ملک بھر میں 2لاکھ 16ہزار 483ڈاکٹروں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے ان میں بی ڈی ایس ڈاکٹروں کی تعداد 18ہزار 746ہیں ۔

بیسک ڈگری ہو لڈر ڈاکٹروں کی تعداد 1لاکھ 59ہزار ، میڈیکل ڈاکٹروں کی تعداد 37ہزار 573ہیں ۔

(جاری ہے)

اس طرح بی ڈی ایس ڈاکٹروں کی کل تعدا د میں سے بیسک ڈگری ہو لڈر ڈاکٹروں کی تعداد 17ہزار 125جبکہ ڈینٹل ڈاکٹروں کی تعداد 1ہزار 621ہیں ۔ جبکہ ساٹھ ہزار نرسز بھی ہیں ۔ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق فی ایک ہزار آبادی کے لئے دو ڈاکٹرز، ایک ڈینٹسٹ ، اور آٹھ نرس ہونا ضروری ہیں ۔ اس کے مطابق پاکستان کی بیس کروڑ آبادی کے لئے چار لا کھ ڈاکٹرز دو لاکھ ڈینٹسٹ ، اور سولہ لاکھ نرسز ہونا ضروری ہے ۔ تاہم آبادی کے تناسب میں پاکستان میں دو لاکھ سے زائد ڈاکٹرز ایک لا کھ اسی ہزار سے زائد ڈینٹسٹ اور دس لاکھ سے زائد نرسوں کی کمی ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں