�ار سے زائدموبائل فون ٹاورز نے لاکھوں شہریوں کو کینسر ، یاداشت اوربصیرت کی کمزوری ، جلد کی سرطان کے مریض بنادیا

اتوار 26 فروری 2017 17:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء)صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت 35ہزار سے زائدموبائل فون ٹاورز نے لاکھوں شہریوں کو کینسر ، یاداشت اوربصیرت کی کمزوری ، جلد کی سرطان کے مریض بنادیاہے ۔پشاور سمیت صوبے کے بعض شہروں میں پرندوںاورمیویشوں میں بھی ریڈ ی ایشن کے باعث بیماریاں بڑھ گئی ہے ۔نئے ٹاورز کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے خصوصی حکمت عملی طے کرنا شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

نئے ٹاور لگانے کے بجائے پہلے سے لگے گئے ٹاورز میں سے چالیس فیصدکو مشترکہ طورپر مختلف موبائل کمپنیوں کے لئے استعما ل کرنے کے لئے نیٹ ورک لگانے کاپابند کیا جائے گا ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو رپورٹس موصول ہو رہی ہے کہ ملک بھر میں 35ہزار سے زائدموبائل فون ٹاورز موجودہیں جس میں ٹیلی کمیونیکشن کے ٹاورز بھی شامل ہیں ان ٹاورز سے نکلنے والی ریڈی ایشن کے باعث مختلف خطرناک بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے اوربیشتر موبائل فون ٹائورز آبادی کے درمیان میں لگائے گئے ہیں جس سے خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔جبکہ بعض ٹاورز گھروں کے اندر لگائے گئے ہیں ۔ گنجان آباد شہروں کے لاکھوں رہائشی ٹاورز کی ہلاکت خیز تابکاری سے بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں