حلقے کے عوام کی بے لوث میرا خدمت مشن ہے،امتیاز شاہد قریشی

حلقہ پی کے 39میں چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر مرحلہ وار کام جاری ہے عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے ،وزیر قانون خیبرپختونخوا

پیر 27 فروری 2017 19:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) خیبر پختونخوا کے و زیر برائے قانون و پارلیمانی اُمور امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ سیاست سے بالا تر ہو کر عوام کی بے لوث خدمت کرنا ان کا مشن ہے اور حلقہ پی کے 39میں چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر مرحلہ وار کام جاری ہے عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے تحریک انصاف کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یونین کونسل رحمان آباد ضلع کوہاٹ کے علاقہ ڈھنڈ بختورہ میں 50لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ورکروں اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے انکے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے جس کی ایک ایک پائی ایمانداری کے ساتھ خرچ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ حلقہ میں کئی میگا پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جن کی تکمیل سے علاقہ کے لوگ بہت جلد مستفید ہوں گے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیم،صحت کی بہتری کیلئے بھی شب وروز کوششیں کی جارہی ہیںترقیاتی کام بروقت مکمل کئے جا رہے ہیںڈھنڈ بختورہ سڑک کی تعمیر کم عرصے میں مکمل کی جائے گی جس سے لوگ مستفید ہونگے اور ان کے مسائل حل ہونگے کیونکہ ڈھنڈ بختورہ سڑک خرابی کی وجہ سے لوگوں کوآمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں