اُردو پوائنٹ پاکستان پشاورپشاور کی خبریںْکارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن لڑینگے ، عوام پی ٹی آئی سے مطمئن ..

ْکارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن لڑینگے ، عوام پی ٹی آئی سے مطمئن ہیں ، ڈاکٹر حیدر خان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2018ء) خیبر پختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری برائے انٹی کرپشن ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن لڑیں گے ، عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی حاصل ہو گی تحریک انصاف نے ترقی اورخوشحالی کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ترقی اورخوشحالی ہمارا ہدف اورمنزل ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پی کے 86 کے علاقہ فرحت آباد میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف سوات کے سینئر نائب صدر سعید خان نے بھی جلسہ سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ترقی کے دشمنوں کو علاقے کی تعمیروترقی ہضم نہیں ہورہی ہے ،چند مفاد پرست لوگ علاقے کی ترقی میں رکاوٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

(خبر جاری ہے)

ترقی اورخوشحالی کیلئے علاقے کے عوام نے ہمارا ساتھ دیا ہے ، کسی کی پیٹ میں درد ہویامروڑ ترقی اورخوشحالی کا یہ سفرجاری رہیگا، حاکم نہیں خادم بن کر عوام کی خدمت کررہے ہیں سوات کے حقوق کی حصول کیلئے اپناکرداراداکرتے رہیں گے ، تحریک انصاف کے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہے کارکنوں کو ساتھ لیکرچلیں گے ، انشاء اللہ حلقہ میںہزاروں ممبرز شپ کاہدف پورا کرینگے ، انہوں نے کہا کہ خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کررکھاہے اور ذاتی مفادات کو بالائی طاق رکھ کر عوامی مفادات کو ترجیح دینا اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ حاکم نہیں بلکہ خادم بن کر عوامی خدمت اپنا فرض سمجھتے ہیں اور خدمت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ عوامی لوگ ہیں اور عوامی مسائل اورمشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پارٹی کارکنوں کووہی عزت واحترام دی جائیگی جوان کا حق ہے کیونکہ کارکن پارٹی کاہراول دستہ ہے ۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

پشاور شہر کی مزید خبریں