ٹائٹل کے دفاع کے لیے جیت کا تسلسل ضروری ہے، تمیم اقبال

جمعرات 1 مارچ 2018 16:50

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2018ء)پشاور زلمی کے سلامی بلے باز تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ ٹائٹل کے دفاعی کے لیے جیت کا تسلسل ضروری ہے۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کو 3 میچز میں سے ایک میں کامیابی جب کہ 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے اسٹار کھلاڑی تمیم اقبال ٹیم کے اہم رکن ہیں اور وہ پہلے ایڈیشن سے ہی زلمی کا حصہ ہیں۔

دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کل اپنا اہم میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی جس کے لیے پوری ٹیم پریکٹس میں مصروف ہے۔میڈیا سے گفتگو میں تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ ہر میچ اب ہمارے لیے اہم ہے اور ہم اچھی ٹیموں سے مقابلہ کر رہے ہیں جس میں سے ایک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹائٹل کے دفاع کے لیے جیت کا تسلسل ضروری ہے جس کے لیے ہم بھرپور کوشش کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں