بطورنگران وزیر اداروں کی کارکردگی بہترکرنے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں،سارہ صفدر

جمعرات 16 اگست 2018 15:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) خیبرپختونخوا کی نگران وزیرتعلیم و اقلیتی و مذہبی امر پروفیسرڈاکٹر سارہ صفدر نے کہاکہے کہ انہوں نے بطورنگران وزیر اداروں کی کارکردگی بہترکرنے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ مجھے بہترین ٹیم ملی تھی اور ان سے مستقبل میں بھی اسی قسم کی بہترین کارکردگی کی توقع ہے اور کامیابیوں کا یہ سفر اسی طرح جاری وساری رہے گا۔

(جاری ہے)

وہ اپنے دفتر میں محکمہ اعلی تعلیم اور محکمہ اوقاف کے افسران اور اہلکاروں سے الوداعی ملاقات کررہی تھی۔ پروفیسرڈاکٹر صفدر نے بہترین کارکردگی پرسیکرٹری ہائرایجوکیشن ذوالفقار حیدر، سیکرٹری اوقاف سید ہدایت جان ، پی ایس محمد ادریس اور حاجی محمد آصف کو تعریفی اسناد بھی دیے۔ نگران صوبائی وزیرنے کہاکہ محکمہ تعلیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے جوکہ ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور انہی بچوں نے آگے چل کر ملک وقوم کی خدمت کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اہلکاروں کی محنت اور لگن کی بدولت کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہے اور ان کی بہترین کارکردگی کی بدولت مشکل اہداف بھی بہ آسانی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں