اعلی حکام ملک و قوم کی پسما ند گی کو تر قی و خوشحا لی میں بد لنے کیلئے بھر پو ر توا نائیاں بروئے کا ر لا ئیں،مقدس اللہ

جمعرات 16 اگست 2018 15:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء)خیبر پختونخوا کے نگران وزیر ایکسا ئیز و ٹیکسیشن، انسداد منشیا ت، ریو نیو اور لیبر مقد س اللہ نے متعلقہ حکا م کو ہدا یت کی ہے کہ وہ ملک و قوم کی پسما ند گی کو تر قی و خوشحا لی میں بد لنے کے لئے بھر پو ر توا نائیاں بروئے کا ر لا ئیں اور عوام کو درپیش چیلنجز کم کر نے کیلئے جا مع منصوبہ بند ی پر عمل درامد یقینی بنا ئیں۔

کر پشن اور بد عنوانی کے معا ملے میں ہر گز کو ئی سمجھو تہ نہ کر یں۔ ان خیا لات کا اظہا ر اُنہو ں نے جمعرات کے روز پشا ور میں محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن KPRA خیبر پختو نخوا کے افسران کو تو صیفی اسنا د دئنے کی تقریب سے بحیثیت مہما ن خصو صی خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پر ڈائر یکٹر جنر ل KPRA خیبر پختونخوا نا صر خا ن، کو لیکٹر سیلز ٹیکسیشن KPRA یو سف آفر یدی و دیگر افسران و اہلکا ر مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

ڈائر یکٹر جنر ل KPRA نے نگران صوبا ئی حکو مت کے چیک اینڈ بیلنس کے اقدام کو سراہتے ہو ئے کہا کہ حکو مت نے صوبے میں ایک نئی روایت قا ئم کی اور بہتر ین کا رکر دگی پر افسران کی حو صلہ افزائی کی گئی جو انتہا ئی قا بل ستا ئیش عمل ہے۔ اُنہو ں نے اُمید ظا ہر کی کہ انشا اللہ تما م ملا زمین بھر پو ر انداز میں اپنی صلا حیتیں عوام کے مسا ئل کے حل اور ملک کی تر قی کیلئے بروئے کا رلا ئینگے۔

نگران وزیر مقد س اللہ نے افسران پر زور دیا کہ عوام کو خدما ت کی فراہمی میں کو ئی کسرنہ چھو ڑیں اور ہمیشہ خو ف خداکو سامنے رکھتے ہو ئے اپنے فرا ئض منصبی احسن طر یقے سے انجا م دیں، عوامی خد مت کیلئے کو شا ہں رہیں اور حکومتی پا لیسیو ں پر عملدرآمد کو یقینی بنا تے ہو ئے حقیقی معنو ں میں تبد یلی لا نے کے سا تھ اپنی بہتر ین کا ر کر دگی کی بدولت عوام کے اعتما د میں اضا فہ کر یں۔ بعد ازا ںنگران وزیر نے افسران میں تو صیفی اسنا د تقسیم کیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں