آل خیبر پختونخواآزادی کپ اوپن ٹینس چمپئن شپ سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈکے حامد اسرانے جیت لی

جمعرات 16 اگست 2018 15:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) آل خیبر پختونخواآزادی کپ اوپن ٹینس چمپئن شپ سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈکے حامد اسرانے جیت لی،جبکہ خواتین کے فائنل میچ میں پشاور کی اورین جاسیہ نے انعم فیاض کو شکست دیکر چمپئن ٹرافی پر قبضہ جمالیا ۔اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی ڈی جی جنیدخان ، جی ایم واپڈاذکااللہ کنڈاپورنے کھلاڑیوں میں ٹرفیاں تقسیم کئے ۔

اس موقع پرڈی جی جنیدخان ، جی ایم واپڈاذکااللہ کنڈاپور ،صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمدطاہر خان ،پولیس سپورٹس آفیسر نعیم گل اور ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمرآیاز سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔جشن آزادی کے سلسلے میں پشاور سپورٹس کمپلیکس کے عمراخان ٹینس کورٹ پر کھیلے جانیوالے آل خیبر پختونخواآزادی کپ اوپن ٹینس چمپئن شپ کے بوائزانڈر14سیمی فائنل میچز میں ایس این جی پی ایل کے حامد اسرانے کاشان عمر 6-3.6-4سے ہرایا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں ایس این جی پی ایل کے حمزہ رومان نے خیبر پختونخواکے عزیر خان کو 7-5,7-6شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ،جبکہ فائنل میں این این جی پی ایل کے حامد اسرار نے اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ کے حمزہ رومان کو سس6-3,6-4سے ہراکر فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی،بوائزانڈرسکے ڈبلز میں ایس این جی پی ایل کے حامداسراراور حمزہ رومان نے خیبر پختونخواکے کاشان عمر اور عزیر خان کو 6-3,6-4 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

خوتین کٹیگری کے فائنل اور فیصلہ کن میچ میں اورین جاسیہ نے انعم فیاض کو 6-2,6-1سے شکست دیکر فاتح رہی ،ویٹرن کے فائنل میچ میں خیبر پختونخواپولیس کے اسرارگل نے جہانزیب 6-3,6-4سے ہراکر مقابلہ جیت لیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں