71واں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ آرچری چمپئن شپ اسرار نے جیت لی

جمعرات 16 اگست 2018 15:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) 71 واں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ آرچری چمپئن شپ اسرار نے جیت لی، یوتھ کٹیگری کے فائنل میں حارث جبکہ جونیئر کے مقابلوں میں سلمان نے کامیابی سمیٹی اور سپیشل کے کھلاڑیوں کے ایونٹ میں زوار نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔پی ایس بی کوچنگ سینٹر میں قائم پختونخواآرچری کلب کے زیر اہتمام یوم آزاد ی کے سلسلے میں منعقدہ آرچری چمپئن شپ میں پشاور بھر سے سینیئر ،جونیئر اورسپییشل آرچرزسمیت یوتھ کٹیگری میں بھی کثیرتعدادمیں حصہ لیا۔

گزشتہ روز پختونخواآرچری کلب میں کھیلے جانیوالی50میٹر کے مقابلے میں اسرارکان نے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ وجاہت نے سلور میڈل جیتا،19میٹر پر مشتمل آرچری کے جونیئر کٹیگری کے مقابلوں میں سلمان نے گولڈ میڈل جبکہ طلحہ نے سلور میڈل اپنے نام کیا،30میٹر کے فاصلے محیط یوتھ کٹیگری کے ایونٹ میں حارث نے پہلی،احتشام اور دوسری پوزیشن جیت لی،جبکہ سپیشل کھلاڑیوں کے مابین منعقدہ مقابلوں میں زوار پہلے نمبراور آیازخان نے دوسرے نمبر پر رہے ۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ جنیدخان مہمان خصوصی تھے جنہوںنے پوزیشن لینے والے کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں تقسیم کیں۔اس موقع پرپختونخواآرچری کلب کی صدر سارا خان ،ڈائریکٹر اکائونٹس محمد طارق مہمند ،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نعمت اللہ مروت،صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار علی بٹ،کراٹے کوچ شاہ فیصل سمیت کثیر تعدامیں دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی جی سپورٹس جنید خان نے پشاور بلکہ صوبے میں آرچری کے فروغ کیلئے ساراخان کی کاوشوں کو سراتے ہوئے کہاکہ جس طرح وہ اس کھیل کی ترقی اور نچلی سطح پر کھلاڑیوںکوسامنے آنے کے مواقع فراہم کررہی ہیں اس سے اندازہ لاگایا جاسکتاہے کہ خیبر پختونخوامیں آرچری کا مستقبل روشن ہے اور کئی باصلاحیت مردوخواتین کھلاڑی ہمیں میسر ہوسکیںگے ۔اس موقع پر ساراخان نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈی جی سپورٹس جنید خان کے ذاتی کاوشوں سے نہ صرف آرچری بلکہ تمام کھیلوں کو ایک نئی زندگی ملی ہے یہی وجہ ہے کہ پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلا ع میں تواتر کیساتھ کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں جوکہ ایک نیک شگون ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں