خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آزادی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کا آغا زپشاور میںہوگیا

جمعرات 16 اگست 2018 15:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آزادی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کا آغا زپشاور میں ہوگیا،اس چمپئن شپ میں صوبے بھر سے 64کھلاڑی جن میں 32بوائزاور 32گرلزاپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ جنیدخان اورصوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر عظمت حنیف اورکزئی مہمانان خصوصی تھے جنہوںنے باقاعدہ چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پریوم آزادی کا کیک بھی کاٹاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی ٹیبل ٹیسن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اللہ خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ پہلاموقع ہے کہ ہماراریکارڈ ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو مقابلوں میں مواقع دے رہے ہیں،جسکی وجہ سے ہمیں مرد وخواتین سمیت دونوں کٹیگریز میں بڑی تعدادمیںجونیئر زکی سطح پر ٹیلنٹ سامنے آرہاہے ۔انکاکہناتھاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر پشاور کے جمنازیم ہال میں کھیلی جانیوالی آزادی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں بھی ہم نے 32بوائز اور 32گرلز کھلاڑیوں کو موقع دیاہے اور تین روزہ ایونٹ میں سنگل اور ٹیم ایونٹ کے مقابلے کھیلے جار رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل 71ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹاگیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں