خیبر پختونخوبیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتام یوم آزادی کی مناسبت سے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

جمعرات 16 اگست 2018 15:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) خیبر پختونخوبیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتام گزشتہ سالوںکی طرح امسال بھی یوم آزادی کی مناسبت سے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا ،خیبر پختونخواپولیس کے طاہر خان نے آزادی کپ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا،جبکہ پولیس کے زوہیب خان نے دوسری پوزیشن جیت لی۔اختتامی تقریب کے موقع پر نومنتخب ایم پی اے ملک واجد اللہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوامہمانان خصوصی تھے ،جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوںکومیڈلز پہنائے اور ٹرافیاں تقسیم کئے۔

اس موقع پرصوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حاجی امجد خان،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نعمت اللہ مروت،کوچ ندیم خان ، حیات اللہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بی ڈبلیوڈی اوکے تعاون سے قیوم سٹیڈیم کے طارق ودودہال میں منعقدہ یوم آزادی کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں قومی اور صوبائی لیول کے مرد وخواتین کھلاڑیوںنے کثیر تعدادمیں حصہ لیا۔

مقابلوں میں خیبر پختونخواپولیس کے طاہر خان نے کے پی پولیس ہی کے زوہیب خان خلیل کو 21-19اور21-18سے ہراکر افائنل اپنے نام کیا،سیمی فائنلزمیچ میں طاہر خان نے رحمن کو21-15,16-2121-18سے اور زوہیب خان خلیل نے سیف اللہ کو 21-19,21-14 sسے ہرایاتھا،بوائز کے جونیئرانڈ17 کٹیگری کے میچ میں ملک دانیال نے حافظ شایان کو 21-17,19-21,سے ہراکر فائنل اپنے نام کیا،خواتین کے سنگل کے فائنل میں مہیش نے خیبر پختونخواپولیس کی عروج کو 21-18,21-17 شکتس دیکر ٹرافی جیت جیت لی،خواتین کے ڈبل میچ میں نورین اور فاطمہ نے مہیش اور عروج کی جوڑی کو 19-21,21-17اور21-18سے شکست دیکر چمپئن بننے کا اعزاحاصل کیا۔

۔اختتامی تقریب کے موقع پر نومنتخب ایم پی اے ملک وجداللہ اور ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواجنیدخان مہمان خصوصی تھے جنہوںنے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں