صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، جنیدخان

منگل 21 اگست 2018 11:10

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) خیبر پختونخوا سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جنید خان نے کہا ہے کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور کھیلوں کے مقابلوں کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیملی آرچری کلب پشاور کے زیراہتمام جشن آزادی آرچری ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال، فیملی آرچری کلب پشاور کی سربراہ نورین شاہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کر نا ہمارا سب کا فرض ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال نے کہا کہ ملک میں آرچری کے کھیل کے فروغ کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے اور آرچری کے ٹیلنٹ میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سید عارف حسن نے چار کوچز کو کوچنگ سیمینار میں شرکت کیلئے تائیوان بھیجا۔ قیوم سٹیڈیم میں کھیلے گئے مردوں کے ایونٹ میں ندیم جان نے چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ نعمان خان اور فرحان اختر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے خواتین کا ایونٹ اقصیٰ شاہ نے اپنے نام کیا جبکہ ایمان شاہ نے دوسری اور زوہا کلثوم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، گروپ ایونٹ میں ندیم جان اور اقصیٰ شاہ نے پہلی، نعمان اور ایمان شاہ نے دوسری جبکہ فرحان اور زوہا کلثوم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں