این بی پی انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ

مردان اور چترال نے میچز جیت لئے

منگل 13 نومبر 2018 19:01

این بی پی انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) این بی پی انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ میں مردان نے مانسہرہ ڈسٹرکٹ کو تین ایک جبکہ چترال نے ملاکنڈ کو پنلٹی ککس کے ذریعے شکست دی، خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے طہماس خان فٹبال سٹیڈیم میں جاری این بی پی انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں مردان نے مانسہرہ ڈسٹرکٹ کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دی ، مردان کی طرف سے وحید، ظہور، اور زبیر نے گول کئے جبکہ مانسہرہ کی طرف سے ظفر نے گول کیا، اس موقع پر امتیاز علی شاہ نے میچ کمشنر جبکہ عبدالرحمان اور ذیشان نے ریفریز کے فرائض انجام دیئے ، ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ ڈسٹرکٹ چترال اور ملاکنڈ ڈسٹرکٹ کے درمیان کھیلاگیا جو کہ کافی سنسنی خیز رہا ، دونوں ٹیمیں مقرررہ وقت تک تین تین گول سے برابر رہی ، چترال کی طرف سے پہلا گول خلیق نے کیا جس کے بعد ملاکنڈ نے تین گول کرکے میچ میں تین ایک کی برتری حاصل کی وقار نے دو جبکہ رضوان نے ایک گول کیا ، دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں چترال کی طرف سے معاذ اور منظور نے گول کرکے میچ تین تین سے برابر کیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس کے ذریعے کیاگیا جس میں چترال نے پانچ اور ملاکنڈ نے چار گول کئے ، اس طرح چترال میں میچ میں آٹھ سات سے کامیابی حاصل کی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں