فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چمپئن شپ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا

بدھ 12 دسمبر 2018 19:27

فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چمپئن شپ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ ڈسٹرکٹ پشاور میں اباسین کلب نے خلیل کمائنڈ کلب کو اور شاہین کلب نے پی ٹی آئی کلب کو ہرا دیا۔ پہلے میچ میں خلیل کمائنڈ کلب نے بیٹنگ کرتے ہوئے پوری ٹیم 76 پر آئوٹ ہوگئی، مرتضیٰ 24 اور عبد اللہ 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اباسین کلب کی جانب سے ثاقب خان نے پانچ، محمد اسلم نے تین اور وقار نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں اباسین کلب نے مطلوبہ ہدف نویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، عدنان نے 28 اور شرافت نے 27 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں پی ٹی آئی کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور نو وکٹوںکے نقصان پر 188 رنز بنائے، وحید اللہ 99 اور سیف اللہ 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہین کلب کی طرف سے کمال اور اسماعیل نے دو دو اور حارث سعید نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں شاہین کلب نے مطلوبہ ہدف 38 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، وجیح اللہ نے 72، اسماعیل نے 37 اور ابوبکر نے 26 رنز بنائے، پی ٹی آئی کلب کی جانب سے شہریار نے چار اور اسفندیار نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں