جی ایم ایس انٹر سکولز رسہ کشی مقابلے مقاختم ہوگئے

پیر 17 دسمبر 2018 19:28

جی ایم ایس انٹر سکولز رسہ کشی مقابلے مقاختم ہوگئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) گورنمنٹ مڈل انٹر سکولز رسہ کشی مقابلے گورنمنٹ مڈل سکول ترناب فارم پشاور نے جیت لئے، مقابلوں میں 10 زونز کے ایک سو سکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا، اختتامی تقریب میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر محکمہ تعلیم بسم اللہ جان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر سیکرٹری جنرل ایلمٹنری اینڈ سیکنڈری ڈائریکٹوریٹ امان اللہ دائودزئی، انچارج سپورٹس پیر زادہ، حبیب الرحمن، فیاض احمد، لعل شاہ، ڈسٹرکٹ انچارج والی بال وکرکٹ، محمد یحییٰ انچارج زون جی، سید توصیف شاہ ڈی پی ای اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد بھی موجود تھے۔

مقابلے تین ہفتے جاری رہے فائنل رائونڈ میں جی ایم ایس علی زئی، جی ایم ایس خداداد، جی ایم ایس ایریگیشن کالونی، جی ایم ایس سواتی، جی ایم ایس اچینی پایان، جی ایم ایس تودہ، جی ایم ایس اسد انور کالونی یوسف آباد، جی ایم ایس ترناب فارم، جی ایم ایس گڑھی فضل رحیم اور جی ایم ایس تخت آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فائنل جی ایم ایس ترناب فارم اور جی ایم ایس اسد انور کالونی کے درمیان کھیلا گیا جس میں جی ایم ایس ترناب فارم نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔پہلے سیمی فائنل میں جی ایم ایس اسدر انور کالونی جی ایم ایس خداداد اور دوسرے سیمی فائنل میں جی ایم ایس ترناب فارم نے جی ایم ایس ایریگیشن کالونی کو ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں