صحت مند وتوانا پاکستان کے حصول کیلئے سکولوں میں سپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا ،انجینئر اورنگزیب خلیل

بدھ 16 جنوری 2019 14:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) نیشنل سوسائٹی فار سپورٹس ڈویلپمنٹ (این ایس ایس ڈی)کے چیف ایگزیکٹیوانجینئر اورنگزیب خلیل نے کہ ہے کہصحت مند وتوانا نئے پاکستان کے حصول کیلئے سکولوں میں سپورٹس کی سرگرمیوں کو خصوصی طور پر فروغ دینا وقت کی اشد ضرورت ہے، صحت مند طالبعلم آگے جاکرکرپشن سے پاک اور تعلیم یافتہ پاکستان کے قیام میں اپنا بھرپور کرداراداکرسکے۔

ان خیالات کا اظہار اورنگزیب خلیل نے اسلامیہ ماڈل سکول سردارکالونی میں منعقدہ سپورٹس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی جنیدخان نہ صرف پشاور بلکہ خیبر پختونخواکے تمام اضلاع میں نچلی سطح پر کھیلوں کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں،تاہم اسکے ساتھ ہی محکمہ تعلیم کو بھی چاہیئے کہ وہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ساتھ مل کر سکولوں میں سپورٹس سرگرمیوں کوخصوصی طور پر فروغ دی جانی چاہئے اور اس مقصد کیلئے محکمہ کھیل کے ساتھ مشترکہ اور ایک جامعہ پلان ترتیب دیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہی بچے ہمارا بہتر مستقبل ہیں، ان کی رہنمائی اور سرپرستی ہم سب پر فرض ہے ،اگر ابھی سے انہیں تعلیم کیساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول رکھیں تو ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پانے میں مددمل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں