پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے گورنمنٹ کالج پشاور نے جیت لئے

بدھ 16 جنوری 2019 19:43

پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے گورنمنٹ کالج پشاور نے جیت لئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ، فائنل میں گورنمنٹ کالج پشاور نے ہادف کالج کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، گورنمنٹ کالج بڈھ بیر نے ناگمان کالج کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن منظر خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ، ڈی پی ای حسن خان ، کامران خان ، سپورٹس انچارج سہراب خان وقار عالم ، ٹیکنیکل آفیشل شریف خان ، یوسف خان ،اعجاز محمد اور عبدالولی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ، بورڈی آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون سے بورڈ گرائونڈ پر منعقدہ پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے منعقد ہوئے جس میں پشاور ڈسٹرکٹ کے ساتھ رجسٹر ڈ تمام کالجز نے حصہ لیا ، ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل گورنمنٹ کالج پشاور اور بڈھ بیر کے مابین کھیلاگیا جس میں گورنمنٹ کالج پشاور نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہادف کالج نے ناگمان کالج کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ، جبکہ فائنل میں گورنمنٹ کالج پشاور نے ہادف کالج پشاور کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

(جاری ہے)

آخر میں مہمان خصوصی منظر خان نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹورنامنٹ کو بہترین طریقے سے آرگنائز کیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں