ملک ونڈے جونیئر کرکٹ لیگ زندے کرکٹ گرائونڈ پشاور میں شروع ہوگئی

بدھ 16 جنوری 2019 19:43

ملک ونڈے جونیئر کرکٹ لیگ زندے کرکٹ گرائونڈ پشاور میں شروع ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) ملک ونڈے جونیئر کرکٹ لیگ زندے کرکٹ گرائونڈ پشاور میں شروع ہوگئی ، افتتاحی میچ ایم سی اے سٹارز نے ایم سی اے افغان کو 44 رنز سے شکست دیدی ، ایم سی اے سٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ تیس اوورز میں 214 رنز بنائے حمزا 53 ، اسامہ 40 ، نور36 ، ہاشم 25 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، ایم سی اے افغان کی طرف سے عاشق رسول نے تین ، عبداللهاور عبدالله جان نے دو دو کھلاڑیوں جبکہ جعفر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جواب میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ایم سی اے افغان کی پوری ٹیم 170 رنز بناسکی ۔ جلیل35 ، حسن 28 ، ابوبکر26 ، عاطف 20 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ ایم سی اے سٹارز کی طرف سے نفیضاور راز نے دو دو ، عرفان اور علیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، اس طرح ملک کرکٹ اکیڈمی سٹارز کی ٹیم نے میچ میں چوالیس رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ اس ٹورنامنٹ ملک کرکٹ اکیڈمی کے چھ جونیئر ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں ایم سی اے سٹارز ، افغان ، سٹی ، فاٹا ،خیبرپختونخوا اور ایم سی اے کولٹس شامل ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں