سابق انٹر نیشنل والی بال کھلاڑیوں نے صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کو مسترد کردیا

جمعہ 18 جنوری 2019 22:49

سابق انٹر نیشنل والی بال کھلاڑیوں نے صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کو مسترد کردیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) صوبہ خیبرپختونخواکے سابق وموجودہ نیشنل وانٹرنیشنل والی بال کھلاڑیوں نے والی بال ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے انتخابات کویکسرمسترد کرتے ہوئے ازسرنوانتخابات کامطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سنٹرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق کھلاڑیوں امجدعلی،محمدیونس خلیل،فضل ربی،ہدایت اللہ خلیل،محمدحنیف خان،شاہدحسین،عبدالرحیم،مشتاق خان،غلام مصطفی،محمدشاہ اور سابق صدرکے پی والی بال ایسوسی ایشن وجنرل سیکرٹری پاکستان والی بال فیڈریشن محمد اقبال نے کہاکہ آئین کی رو سے صوبائی انتخابات سے قبل کلبوں کی سطح پر، پھرضلع اوربعدازاں صوبائی وملکی سطح پرانتخابات ہوتے ہیں تاہم بدقسمتی سے صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آئین کوبالائے طاق رکھ کر سلیکشن کرکے اپنے من پسند افرادکولایاگیا۔

انہوںنے صوبہ کے ہزاروں کلبوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس سے مطالبہ کیا کہ والی بال کے انتخابات کو منظورنہ کریں اورازسرنوانتخابات کرانے کے احکامات صادرکریںتاکہ والی بال کی بہتری ہوسکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں