کھیل کود سے نوجوانو ں کی ذہنی نشوونما ہوتی ہے،مختیاراحمد

جمعرات 24 جنوری 2019 13:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) کھیل کود سے نوجوانو ں کی ذہنی نشوونما ہوتی ہے ،نوجوان نسل کو کھیل کود سے روشنا س کرانا میرا مشن ہے ۔ مارشل آرٹ کے ماسٹر مختیار احمد نے مردان کے دورے پر آئے ہوئے ایک نجی مارشل آرٹ سکو ل میں منعقد ہ تقریب کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے نوجوان نسل کی ذہنی نشوونما ہوتی ہے ۔نوجوان نسل کو کھیل کود سے روشنا س کرانا میرا مشن ہے انہوں نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد نوجوان نسل کی راہ نمائی کرنی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج کا نوجوان کھیل کود سے دور ہوجارہا ہے جسکی وجہ سے نوجوانوں میں نشہ کی عادت پروان چڑھ رہی ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں