انٹر یونیورسٹی والی بال چمپئن شپ (آج) 18 فروری سے پشاورمیں شروع ہوگی

اتوار 17 فروری 2019 14:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹی والی بال چمپئن شپ (آج)پیر 18 فروری سے پشاورمیں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم کے مطابق ملک بھر سے ٹیمیں پشاورپہنچ رہی ہیں جن کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ‘چمپئن شپ کا افتتاح (آج) پیر 18 فروری کو پشاور یونیورسٹی گرائونڈ پر ہوگا جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ 19 فروری سے چمپئن شپ کے مقابلے پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کئے جائیں گے۔

چمپئن شپ بائیس فروری تک جاری رہے گی جس میں ملک بھر کی بہترین یونیورسٹیوں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں امید ہے کہ اس ایونٹ میں عوام کو بہترین مقابلے دیکھنے کوملیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں