خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

پیر 18 فروری 2019 19:05

خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) نیشنل ٹینس ماسٹر کپ لاہور میں خیبر پختونخوا کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے گزشتہ روز ہونیوالے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے واپڈا کی ٹیم کو سیمی فائنل میں 3-1 سے شکست دے کرنئی تاریخ رقم کی ہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ 20 برس میں پہلی مرتبہ واپڈا کی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست ہوئی ہے اور اس میں حیران کن بات یہ بھی ہے کہ خیبر پختونخوا کی ٹیم میں تمام کھلاڑی انڈر18 تھے جنہوں نے واپڈا کی سینئر ٹیم کو شکست دی ہے‘خیبر پختونخوا کی ونر ٹیم میں پشاور کے فہد خواجہ ‘شاہ خان ‘شرجیل اکرام ‘باسط علی اور شایان فاروق شامل ہیں‘مقابلوں سے قبل ڈی جی سپورٹس جنید خان نے کھلاڑیوں کی تیاری کے لئے کیمپ لگوایا جس کی نگرانی ابصار علی اور کفایت اللہ خان نے کی ‘سوات کے کھلاڑیوں نے بریکوٹ میں کوچ اظہر احمد کی نگرانی میں تیاری کی کے پی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے دوران ہر ممکن سہولتیں فراہم کیں ‘امید ہے کہ خیبر پختونخوا کی ٹیم فائنل میں آرمی کے خلاف بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں