پشاور میں آرچری ٹرائلز‘خیبر پختونخوا ٹیم کا اعلان

پیر 18 فروری 2019 19:05

پشاور میں آرچری ٹرائلز‘خیبر پختونخوا ٹیم کا اعلان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) قومی مقابلوں میں شرکت کے لئے خیبر پختونخوا آرچری ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے‘سیکرٹری جنرل خیبر پختونخوا آرچری ایسوسی ایشن وصال محمد خان نے ٹرائلز کی نگرانی کی‘ٹرائلز میں بڑی تعداد میں صوبہ بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی اس موقع پر چھ تیر اندازوںپر مشتمل خیبر پختونخوا آرچری ٹیم کا انتخاب کیا گیا ان میں تین مرد اور تین خواتین آرچرز شامل ہیں‘سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین وصال محمد خان تھے جبکہ ان کے ہمراہ دیگر اراکین میں کاشف ‘عمران خان اور مسز بے مثال شامل تھیں‘ منتخب کھلاڑیوں میں اکبر اعظم ‘وقاص احمد خلیل ‘وقار سید‘شہناز ‘مسکان اور ناصرہ شامل ہیں خیبر پختونخوا کی ٹیم منیجر قاضی اسد کی نگرانی میں ساتویں نیشنل آرچری چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کراچی روانہ ہوگی‘صوبائی آرچری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری وصال محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی مقابلوں کے لئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے ‘ٹرائلز کے ٹاپ سکوررز کو ہی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے اور امید ہے کہ آنے والے قومی مقابلوں میں خیبر پختونخوا کی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں