صوبائی حکومت کھیلوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،امیرزاہد شاہ

جمعرات 25 اپریل 2019 12:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ریجنل سپورٹس آفیسربنوں امیر زاہد شاہ نے کہاہے کہ میریان جیسے پسماندہ علاقے میں کھیلوں کی سر گرمیوں کا انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے ، تاکہ یہاں کے نوجوانوں میں چھپے ہوئی صلاحیتوں اجاگرکرکے ملکی اوربین الاقوامی سطح پرکھیلوں کے مقابلے میں حصہ لے کرملک کانام روشن کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے میریان میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔آخرمیں انہوںنے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورنقدانعامات تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں