ڈسٹرکٹ ناظم رمضان فلڈ لائٹس خیبر پختونخوااوپن ٹینس چمپئن شپ فائنل رائونڈ میں داخل ہوگیا

ہفتہ 25 مئی 2019 15:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) خیبر پختونخواٹیسن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں جاری ڈسٹرکٹ ناظم رمضان فلڈ لائٹس خیبر پختونخوااوپن ٹینس چمپئن شپ فائنل رائونڈ میں داخل ہوگیا،انڈر14کیٹیگری کے مینزڈبلزکے پہلے سیمی فائنل میچ میں کاشام عمر اور عزیر خان جے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میںشاہ سوار خان اور حارث خان نے کامیابی حاصل کرکے فائنل میچ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ شپ قیوم سٹیڈیم میں رات کی مصنوعی روشنی میں کھیلے جانیوالے اندر14کے پہلے سیمی فائنل میچ میں کاشان عمر اور عزیر خان نے مدمقابل کھلاڑیوں ارسلان خان اور افضل خِان کو 6-3,6-3سے ہرایا،جبکہ دوسرے سیمی فائنل میںشاہ سوارخان اورحارث خان نے حمزہ رومان اور کامران خلیل کے مابین میچ بارش کی نذر ہوگئی تاہم شاہسوار اور حارث خان کی جوری کو 5-3سے فاتح قراردیدیا۔اسی طرح مینز سنگل کے سیمی فائنل میچ میں یوسف خلیل نے عباس خاان کو ہرایا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں