خیبر پختونخواسنوکر اینڈ بیلئیرڈ ایسوسی ایشن کی ہدایت پر پشاور،ہری پور،ملاکنڈ اور ڈی آئی خان میں جشن آزادی مقابلوں کا انعقاد

گلبہار میں منعقدہ آزادی سنوکرٹورنامنٹ کے فائنل میںسربلند نے سعید الرحمن کو3-1 ہراکر ٹرافی جیت لی

ہفتہ 17 اگست 2019 19:43

خیبر پختونخواسنوکر اینڈ بیلئیرڈ ایسوسی ایشن کی ہدایت پر پشاور،ہری پور،ملاکنڈ اور ڈی آئی خان میں جشن آزادی مقابلوں کا انعقاد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) خیبر پختونخواسنوکر اینڈ بیلئیرڈ ایسوسی ایشن کی ہدایت پرہر سال کی طرح امسال بھی پشاور سمیت صوبے بھرمیں جسشن آزادی کی مناسبت سے سنوکرٹورنامنٹس کا انعقاد کیاگیا،جسمیں بڑی تعدادمیں کھلاڑیوں نے حصہ لیا،پشاور کے علاوہ گلبہار میں گریس سنوکر کلب میں کھیلے جانیوالے آزادی سنوکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچزمیں سربلند اور سعید الرحمن نے مدمقابل کھلاڑیوں کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ فائنل میچ میں سربلند نے سعید الرحمن کو ایک سخت مقابلے کے بعدایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اس موقع پر صوبائی سنوکر اینڈ بیلئیرڈ ایسوسی ایشن کے صدر اور خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بٹ مہمان خصوصی تھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں