پہلانیشنل بک کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

فائنل میچ میں عبیداللہ الیون نے 21رنز سے ہراکر فاتح ہونے کا اعزازاپنے نام کیا،تھانہ فقیر آبادکے ایس ایچ اووارث خان مہمان خصوصی تھے

ہفتہ اگست 19:43

پہلانیشنل بک کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) پہلانیشنل بک کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا،فائنل میچ میں عبیداللہ الیون نے 21رنز سے ہراکر فاتح ہونے کا اعزازاپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

علاقے کے فلاحی تنظیم خدمت خلق کے زیر اہتمام لخکر آباد کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے نیشنل بک فائونڈیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملحقہ علاقوں سے کثیر تعدادمیں کلبوں نے حصہ لیا،سیمی فائنل مراحل میں عبید اللہ الیون اور بشیر احمد الیون نے مدمقابل ٹیموں کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی،اسی طرح فائنل میچ عبیداللہ الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خودبیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنہوںنے مقرررہ اوورزمیں 84رنز سکور کئے۔جبکہ اسکے جواب میں بشیر احمد نے الیون کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور انکی پوری ٹیم 63رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔اسی طرح بوعبید اللہ الیون نے 21رنزسے کامیابی حاصل کی۔اختتامی تقریب کے موقع پر تھانہ فقیر آباد کے ایس ایچ اووارث خان مہمان خصوصی تھے جنہوںنے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافیاں دیں اور میڈلز پہنائے گئے۔اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام کے رہنماحاجی عبداللہ جان مہمنداور عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی عصمت اللہ بھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments