دوسری ار ٹی آئی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 26 ستمبر سے پشاور میں شروع ہوگی

اتوار 15 ستمبر 2019 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) دوسری ار ٹی آئی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 26 ستمبر سے پشاور میں شروع ہوگی۔خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت الله نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کے 150 سے ذائد کھلاڑی شرکت کریں گے جس میں نیشنل گیمز کے لئے بہترین ٹیم کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔

28 ستمبر تک جاری رہنے والی چمپیئن شپ میں صوبے بھر کے 100 میل جبکہ 40 فیمیل کھلاڑی حصہ لیں گے۔چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز میل سینگل ،ڈبل اور فیمیل سنگل، ڈبل کے مقابلے ہوں گے۔اس موقع پر کھلاڑیوں میں آرٹی آئی کی اہمیت کے حوالے سے اگاہی واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں