آئی سی ایم ایس کولٹس کرکٹ کلب کے انتخابات مکمل،کامران علی صدرمنتخب

پیر ستمبر 15:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ماڈل آئین کے تحت پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر علی خان کی نگرانی میں آئی سی ایم ایس کولٹس کرکٹ کلب کے انتخابات مکمل ہوگئے انتخابی اجلاس میں کلب کے جنرل باڈی ممبران نے حصہ لیا اس موقع پر متفقہ طور آئندہ تین سالوں کے لئے کامران علی کو صدر، سلیمان شاہ کو نائب صدر، نصیر اللہ کو جنرل سیکرٹری، عباس علی کو جائنٹ سیکرٹری، عدنان اکبر کو فنانس سیکرٹری جبکہ خیبر خان اور زوہیب خان جونیئر کو ممبران منتخب کرلیا گیا۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments