ملک کرکٹ اکیڈمی کا انڈر 16 انٹر سکولز ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان

پیر 16 ستمبر 2019 15:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور نے انڈر 16 انٹر سکولزٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کر دیا جس میں 16 سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

اکیڈمی کے ایم ڈی ملک فرمان علی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد ، سفید کٹ اور ریڈ بال پر کھیلا جائے گا، شیڈول تیار کیا جارہا ہے حتمی تاریخوں کا ا علان جلد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے انٹری شروع ہوگئی ہے خواہشمند ٹیمیں اکیڈمی میںظہیراور رحیم کے ساتھ رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں