ْ نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواووشوٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوںکے ٹرائلز کا انعقادکیاگیا

اتوار 22 ستمبر 2019 16:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی او اے کی نگرانی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمزکیلئے خیبر پختونخواووشوکنگفوٹیم کی انتخاب کیلئے ٹرائلز کا انعقاد کیاگیا،ٹرائلزمیں پشاور،ملاکنڈ،بنوں،کوہاٹ،ڈی آئی خان اور ہزارہ ڈویژن سے کھلاڑیوںنے بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخواووشوکنگفوایسوسی ایشن کے زیراہتمام صوبائی ٹیم کی تشکیل کیلئے قیوم سٹیڈیم کے باکسنگ آریبامیں سلیکشن کمیٹی کے اراکین رحمت گل آفریدی،میاں وحید شاہ،آمین جان آفریدی ،نجم اللہ صافی ،اعلیٰ گل آفریدی،صبغت اللہ،حاجی سعیداورنعمت گل کی نگرانی منعقدہ ٹرائلزمیں خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں سمیت ضم شدہ قبائلی اضلاع سے بھی کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم اللہ صافی کاکہناتھاکہ انکی بھر پور کوشش ہوگی کہ ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں اور قبائلی کھلاڑیوں کی شرکت سے صوبائی ووشوٹیم پہلے سے بہتر ہوگی،انشاء اللہ اس مرتبہ ہمارے میڈلز جیتنے کے چانس زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں