نیشنل گیمز کیلئے خواتین ہاکی ٹیم کے ٹرائلز 26 ستمبر کو ہونگے ، ظاہر شاہ

اتوار 22 ستمبر 2019 16:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) صوبائی دارالحکومت پشاورمیں 26 اکتوبر سے منعقدہ نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خواتین کے صوبائی ٹرائلز 26 ستمبر کو لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں منعقد ہونگے جبکہ مردوں کے ٹرائلز 24 ستمبر کو لئے جائینگے ۔ ان خیالات کااظہار خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری ہدایت الله ، کوچز ضیاء الرحمان بنوری اور یاسر اسلام بھی ہمراہ تھے ، انہوں نے کہا کہ پشاورمیں منعقدہ نیشنل گیمز کیلئے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن مرد وخواتین کی بہترین ٹیمیں بنائیگی جس کیلئے قبائلی اضلاع سمیت تمام ڈسٹرکٹ پہلے مرحلے میں ٹرائلز جاری ہیں جبکہ فائنل ٹرائلز مردوں کے 24 ستمبر کو دوپہر ایک بجے شروع ہونگے اسی طرح خواتین کے ٹرائلز 26 ستمبر کو منعقد ہونگے جس کیلئے ایسوسی ایشن کے چیئر مین سابق آئی جی سعید خان کی سربراہی میں ایک شفاف سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جن میں فاٹا سے ایوب خان ، سپورٹس بورڈ سے عزیز الله اور دیگر ممبران میں سید ظاہر شاہ ، ہدایت الله، ضیاء الرحمان بنور ، یاسر اسلام شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کیلئے گرائونڈ پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی ملک واجد اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیار خٹک نے بھی گرائونڈ کا وزٹ کیا جن کو گرائونڈ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیار خٹک نے کہا کہ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کیلئے اے ڈی پی سکیم میں خطیر رقم رکھی گئی جس پر نیشنل گیمزکے فورً بعد کام شروع ہوجائیگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں