انٹر سکول رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ، اقبال ہائوس نے ٹائٹل اپنے نام کرلی

اتوار 22 ستمبر 2019 16:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) انٹر سکول رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ، اقبال ہائوس نے خوشحال ہائوس کو دو ایک سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی ،مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ شہید وہاب الدین (سلوان)ہائیرسیکنڈری سکول پشاور صدر عبدالحق نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈی پی او محمد اقبال ، صدر صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن تاج محمد ، ٹیکنیکل آفیشلز اعجاز محمد،محمد علی ، عزیر محمداور اقبال احمد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر سکولز رسہ کشی مقابلے سکول گرائونڈ پر منعقد ہوئے جس میں آٹھ مختلف ٹیموں نے حصہ لیا ۔ جن میں جناح ہائوس، اقبال ہائوس، عزیز بھٹی ہائوس ، ابدالی ہائوس ، بابر ہائوس، سرسید ہائوس، رحمان ہائوس، اورخوشحال ہائوس شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

رائونڈ میچز میں اقبال ہائوس نے جناح ہائوس کو دو ایک سے شکست دی ،ابدالی ہائوس نے عزیز بھٹی ہائوس کو تین صفر سے ہرایا،سرسید ہائوس نے بابر ہائوس کو تین صفر سے شکست دی ،خوشحال ہائوس نے رحمان ہائوس کو دو ایک سے شکست دیکر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا سیمی فائنل میں اقبال ہائوس نے ابدالی ہائوس کو تین ایک سے شکست دی جبکہ خوشحال ہائوس نے سرسید ہائوس کو دو ایک سے ہر کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ،اسی طرح فائنل میں اقبال ہائوس نے خوشحال ہائوس کو دو ایک سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی ، آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں